بیجنگ سرمائی اولمپیک گیمز کی تیاری کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کی حمایت اور ہدایات

0

دو ہزار بائیس بیجنگ سرمائی اولمپکس اور  پیرا اولمپکس کیلئے الٹی گنتی کے ایک سال کاآغاز ہو گیا ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ نے اس اہم بین الاقوامی ایونٹ پر خصوصی توجہ دی ہے ۔انہوں نے بار بار اس بات پر زور دیا ہے کہ سرمائی اولمپکس کی تیاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ دینا ہوگی اور چین کے برف  کے کھیلوں کی ترقی  کو بھی ٹیکنالولوجی کی راہ اپنانا ہوگی . دو ہزار سترہ میں ، جانگ جا کھو کے علاقے کا دورہ کرتے وقت شی جن پھنگ نےنشاندہی کی کہ ہمارے ملک میں  برف کے کھیلوں کا معیار بلند نہیں ہے ، اور سرمائی اولمپکس کی میزبانی سے فائدہ اٹھا کر  اس میں بہت زیادہ بہتری لانی چاہیے۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ ہمیں بطور میزبان ایک شاندار اور  بے مثال سرمائی اولمپکس کا
انعقاد کرنا چاہیے ۔

حال ہی میں ، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باک نےچائنامیڈیاگروپ کےنامہن گارکوانٹرویودیتےہوئےکہاکہ 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس کی تیاری بطریق احسن جاری ہےاوروہ بیجنگ سرمائی اولمپکس  کی کامیابی کیلئےپراعتماد ہیں۔مسٹرباک نےکامیابی کےساتھ کووڈ-۱۹ پر قاپو پانے کےبعدکھیلوںاوراولمپکس کوعالمی وبا کےاندھیروںسےنکالنےپر چین کی تعریف کی۔انہوں نےخاص طورپر بیجنگ سرمائی اولمپکس کی حمایت پرصدرشی جن پھنگ کاشکریہ اداکیا،اوراولمپک تحریک کےلئےصدرشی کےجوشوخروش اور ذاتی دلچسپی کی بھی تعریف کی۔انہوںنےکہاکہ سمراولمپکس اور ونٹراولمپکس دونوںکی میزبانی کرنےوالےشہرکی حیثیت سے،بیجنگ اولمپکس کی تاریخ میںایک نیاباب رقم کرےگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here