چینی اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ممبر اور انسداد وبائی امراض کے مستند ماہر جونگ نان شان نے 31 جنوری کوصحافیوں کی طرف سے چینی ویکسین کے محفوظ اور موثرہونے سے متعلق سوالات کے جواب میں کہا کہ چینی ویکسین کی پہلی کھیپ کو لگائےہوئے تقریبا 8 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے ، اور نوے فیصد ویکسین لینے والوں کی اینٹی باڈی ابھی بھی موئثر ہے۔ اس سے ظاہر ہوتاہے کہ چینی ویکسین کم از کم آدھے سال
کیلئے حفاظت فراہم کر سکتی ہیں ۔
جونگ نان شان نے کہا کہ چینی ویکسین کی وجہ سے ہونے والے ہلکے منفی رد عمل کی تعداد ایک لاکھ میں سے 6 ہے ، اور سنگین منفی رد عمل کے واقعات دس لاکھ میں سے ایک ہیں۔ اس کے برعکس ، انفلوئنزا ویکسین میں یہ شرح دس لاکھ میں تین ہے۔
چین میں وباکی روک تھام کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے جونگ نان شان نےکہا کہ اس سلسلے میں دیہی علاقوں میں زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔حالیہ عرصے کےدوران زیادہ تر نئے کیسز دیہی علاقوں میں پائے گئے ہیں۔ہمیں جشن بہار کے دوران ،دیہی علاقوں میں سماجی فاصلے کی اہمیت اور متعلقہ انسدادی اقدامات کی اہمیت پرزیادہ زور دینا چاہیے۔