چین کی جانب سےعطیہ کی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یکم فروری کو باضابطہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یکم فروری کی صبح چینی حکومت کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کی گئی ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئی ہے ۔ یہ چین کی جانب سے کسی بھی ملک کو عطیے کے طور پر دی جانے والی ویکسین کی پہلی کھیپ ہے ۔ پاکستان کے علاوہ برونائی ، نیپال ، فلپائن ، میانمار ، کمبوڈیا ، لاؤس ، سری
لنکا ، منگولیا ، فلسطین ، بیلاروس ، سیرا لیون اور زمبابوے سمیت تیرہ ترقی پزیرممالک کو چین ویکسین کی امداد فراہم کرے گا ۔ اگلے مرحلے میں ضرورت مند دیگر38 ترقی پزیر ممالک کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔
وانگ وین بین نے کہا کہ پاکستان کو ویکسین کی فراہمی چین اور پاکستان کے درمیان وبا کی روک تھام و کنٹرول کے لیے تعاون کا ایک اہم حصہ ہے ۔ اس سے چین اورپاکستان کی چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت داری کی حامل پرخلوص باہمی دوستی کا اظہار ہوتا ہے ، اور مزید یہ کہ اس سے دونوں ترقی پزیر ممالک کی طرف سے عالمی سطح پر عوامی مصنوعات کی حیثیت سے ویکسین کو فروغ دینے اور ترقی
پزیر ممالک میں ویکسین کی دستیابی اور کم قیمت فراہمی کے لئے مشترکہ کوششوں کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY