چین غیر ملکیوں کے سنکیانگ کے سفر کا خیر مقدم کرتا ہے

0

یکم فروری کو  چینی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام  امور  سنکیانگ سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے  کے محکمہ تشہیرو اشاعت  کے نائب سربراہ  شو  گوئی شیانگ نے کہا کہ امریکہ کے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بہت  زیادہ  جھوٹ بولے اور  سنکیانگ کو بد نام کیا ۔ لیکن سنکیانگ کی  خوشحالی اور مستحکم ترقی  نے  دنیا کو ایک حقیقی سنکیانگ دکھایا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ ہم
نئی امریکی حکومت کے عہدے داروں سمیت  غیر ملکی شخصیات کے سنکیانگ کے سفرکا خیر مقدم کرتے ہیں تاکہ وہ  سنکیانگ کی اصل صورتحال جان سکیں اور پومپیو کے جھوٹ سےپردہ اٹھ سکے۔
پریس کانفرنس میں سنکیانگ کے آکسو علاقے میں واقع ایک چارا ساز کارخانے میں کام کرنے والے اکبل ابریٹی نے بتایا ہے کہ حال ہی میں ہم نے امریکہ کے سابق وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی سنکیانگ کے اقلیتی قومیتوں کے باشندوں سے جبری مشقت لئے جانےکےحوالے سے باتیں سنیں۔یہ بالکل جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ہم ملازمت کرنے کے ذریعےخوشحال زندگی گزاررہے ہیں۔کسی کو مجبور نہیں کیا گیااور مجبوری کی ضرورت بھی نہیں ۔ میں آپ کے توسط سے مائیک پومپیو کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سنکیانگ کے تمام باشندے انہیں نہ پسند کرتے ہیں اور ان سے کہنا چاہتے ہیں کہ جھوٹ نہ بولیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY