چینی ریاستی کونسل کے دفتر برائےامور ہانگ کانگ اور مکاؤ کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی پر برطانیہ کی بھرپور مذمت

0

چین کی ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکاؤ امور کے دفتر نے اکتیس جنوری کوایک بیان جاری کرتے ہوئے برطانیہ کی جانب سے اپنے وعدے کی خلاف ورزی اور نام نہاد برطانوی قومی (بیرون ملک)(بی این اؤ) پاسپورٹ رکھنے والے افراد کے لئے رہائش اور نیچرلائیزیشن کی پالیسی پر عمل درآمد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ بیان میں کہا گیاہے کہ برطانیہ ہانگ کانگ کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو “دوسرے درجے کے
شہریوں” میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ یہ چین کی خودمختاری کی خلاف ہے اور چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہانگ کانگ کی وطن واپسی سے قبل چین اور برطانیہ نے بی این او پاسپورٹ کے معاملے پر یادداشتوں کا تبادلہ کیا تھا۔برطانوی فریق نے واضح طور پریہ وعدہ کیا تھا کہ بی این او پاسپورٹ رکھنے والے چینی شہریوں کو برطانیہ میں رہائش کا حق نہیں دیا جائے گا۔ آج ، برطانوی فریق کے اقدامات سنجیدگی سے “چین – برطانوی مشترکہ اعلامیہ” کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ چین اس سلسلے میں جوابی اقدامات کا حق رکھتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY