رواں سال چین-یورپ ایکسپریس کی وبائی امراض سے بچاؤ کے سامان کی پہلی خصوصی ٹرین سنکیانگ سے روانہ

0

چین-یورپ ایکسپریس کی  انسداد وبا  سے متعلق سامان سے بھری ٹرین انتیس تاریخ کو سنکیانگ کی خورگوس پورٹ سےروانہ ہوئی ۔ انسداد وبا کے  لیے رواں سال کی یہ پہلی خصوصی ٹرین ہے ، جو چین کے صوبہ زے جیانگ کے ای وو شہر سے  یورپ جاتی ہے ۔ یہ ٹرین پچاس معیاری کنٹینرز پر مشتمل ہے ۔ جن میں سے41 معیاری کنٹینرز میں حفاظتی لباس ، سرنجیں ، آئسولیشن سوٹ اور وبائی امراض سے بچاؤ کا دیگر سامان موجود ہے ۔ اس ٹرین کا ٹرمینل اسٹیشن جرمنی ہے ۔ 
یاد رہے کہ 2020میں چین-یورپ ایکسپریس ٹرینوں کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی تھی جو عالمی سطح پر صنعتی چین کی روانی اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور علاقوں کے عوام کی ضروریات کو پورا کرنے اور چین یورپ تعاون کے ذریعے وبا سے نمٹنے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY