متعدد ممالک کے اعلیٰ رہنماؤں کی جانب سے کثیرالجہت پسندی کی حفاظت کی اپیل

0

عالمی اقتصادی فورم نے پچیس سے انتیس تاریخ تک “ڈیوس ایجنڈے” کے عنوان سے آن لائن مکالمے کا انعقاد کیا۔متعدد ممالک کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے اتحاد و تعاون کو مضبوط بنانے ، کثیرالجہتی پسندی کی حفاظت کرنے اور اس پرعمل پیرا ہونے ، کووڈ-۱۹ کی وبائی صورتحال اور معاشی کساد بازاری سے نمٹنے کی اپیل کی ۔
جنوبی کوریا کے صدر مون جائی این نے کہا کہ ساری دنیا کو اتحاد و تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔ جنوبی کوریا جی -۲۰ گروپ کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کثیرالجہت پسندی پر عمل درآمد کرنا چاہتا ہے تاکہ عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے ماحول کےکھلے پن اور استحکام کو یقینی بنایا جائے اور پائیدار اور وسیع عالمی بحالی کو آگےبڑھایا جائے۔
ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنیڈس نے کہا کہ موجودہ بین لاقوامی صورتحال کے تناظرمیں لوگوں کو اپنے ملک کی ترقی اور عالمی تعاون کے طریقے پر غور کرناچاہیے۔عالمی کثیرالجہت پسندی کے ذریعے موجودہ چیلنجز سے نمٹنا چاہیے۔
جرمن چانسلر میرکل نے کہا کہ یہ کثیرالجہت پسندی کا عہد ہے۔ جرمنی نیز یورپی یونین کے رکن ممالک کی بحالی کے لیے پالیسی بناتے وقت ترقی پزیرممالک کے ساتھ تعاون کو کم کر نے کی بجائے بڑھانا چاہیے۔
سنگاپور کے وزیراعظم لی ہسیئن لونگ نے کہا کہ اس وقت عالمی برادری کو کووڈ-۱۹کی وبا ، اقتصادی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
چابانی وزیراعظم سوگا یوشی ہائیڈ نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ-۱۹ کے تناظر میں مختلف ممالک کا تعاون پہلے سے کہیں اہم بن چکا ہے۔ جنوبی افریقہ کے صدر ماتا میلا رامافوسا نے کہا کہ صرف کثیرالجہتی پر عمل کےذریعے عالمی برادری چیلنجز سے نمٹ سکتی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتر یس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنی نوع انسان گزشتہ سال کے دوران خطرات اور سانحات کا شکار رہی۔اب بھی آزمائش جاری ہے۔عالمی برادری کو کثیرالجہتی نظام کی حامل دنیا کی تعمیر کرنی چاہیے اور عالمی قانون کی بنیاد پر عالمی معیشت کی ترقی کی کوشش کرنی چاہیے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here