حکومت کی ورک رپورٹ اور چودہویں پنج سالہ منصوبے پر رائے اور تجاویز کےحصول کے لیےمختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کا سمپوزیم

0

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی صدارت میں انتیس جنوری کو بیجنگ میں ایک خصوصی  سمپوزیم منعقد ہوا ، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں اور نان پارٹیزن  کےنمائندوں   نے ” حکومت کی ورک  رپورٹ ” اور ” چودہویں پنج سالہ منصوبے اور دوہزار پینتیس تک  طویل مدتی اھداف کے خاکے (مسودہ ) ” پر اپنے اپنے خیالات اور رائے کا اظہار کیا ۔ 
شرکاء کے خیال میں گزشتہ سال ایک غیر معمولی سال تھا ۔  چینی کمیونسٹ پارٹی کی سربراہی میں ملک بھر میں مشکلات پر قابو پاتے ہوئے وبا کی روک تھام اور معاشی وسماجی ترقی میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئیں ۔ اس کے علاوہ غربت کے خاتمے کےھدف کو مکمل طور پر پورا کیا گیا اور جامع خوشحال معاشرے کے قیام میں فیصلہ کن فتح  حاصل ہوئی ۔ یہ کوئی آسان کام نہیں تھا ۔
اس موقع پر لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ اب بھی  چین کی ترقی کو  بہت سارے چیلنجوں اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے ۔ ہمیں نئے ترقیاتی راستے پر قائم رہتے ہوئے ترقی کے نئے تصورات کو عملی جامہ پہنانا ہوگا ، ترقی کا  نیا  ڈھانچہ   قائم  کرنا ہوگا اور معاشی پالیسیوں کے تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھنا ہوگا  ۔ اس کے علاوہ مارکیٹ اور عوام کی ضروریات کے مطابق  اصلاحات اور کھلے پن کے عمل کو تیز  تر بنانا ہوگا ، سائنسی اور تکنیکی مدد کے تحت  مارکیٹ کی قوت  حیات  اور سماجی  تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی  کرنا ہو گی ،  ترقی کی ٹھوس بنیاد رکھنا ہو گی  ، گھریلومانگ کے پوشیدہ امکانات کو فروغ دینا ہو گا اور  لوگوں کی روزی روٹی کو بہتر بنانا ہوگا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY