چین اور امریکہ کے کاروباری رہنماؤں اور سابق سینئر عہدیداروں کے مکالمے کے 12 ویں دور میں شریک امریکی نمائندوں سے نائب صدر مملکت وانگ چھی شان کی ملاقات

0

انتیس تاریخ کو چین کے نائب صدر مملکت وانگ چھی شان نے بیجنگ میں  چین اور امریکہ کے کاروباری رہنماؤں اورسابق سینئرعہدیداروں کےمکالمےکے 12 ویںدورمیںشریک امریکی نمائندوں سے ملاقات کی۔

وانگ چھی شان نےکہاکہ چی ناورامریکہ کےتعلقات سے دنیا کی خوشحالی اور استحکام وابستہ ہے۔ اگرچہ چین اورامریکہ کے معاشرتی نظام، ترقیاتی انداز فکر، اقدار اورثقافتی رواج ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں ، تاہم تنازعات ، تضادات اور اختلافات کےباوجود باہمی تعاون سےدونوںملکوں کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ چین اور امریکہ کےتعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کا انحصار عدم تصادم ، باہمی احترام اور جیت جیت تعاون کے جذبے پر منحصر ہےجس کےلئےتعاون کو اہمیت دینا  اوراختلافات پرقاپوپانالازمی ہے۔

امریکی نمائندے کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں ، امریکہ اور چین کو ایک دوسرے کےساتھ تعاون کرناچاہئےاوردونوںممالک کےمابین تعاون کے لئے اتفاق رائے تلاش کرناچاہئے تاکہ امریکہ چین تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔انہو ں نےمزیدکہاکہ امریکی کاروباری برادری نئی امریکی حکومت اور چین کے مابین مکالمے اور تبادلے کوفروغ دے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here