انتیس تاریخ کو وزارت تجارت کی پریس کانفرنس میں وزارت تجارت کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے محکمہ کے سربراہ نے کہا کہ 2020 میں پیچیدہ اندرونی اور بیرونی صورتحال کےباوجود چین دنیا کا سب سے بڑا غیر ملکی کیپیٹل حاصل کرنے والا ملک رہا۔
وزارت تجارت کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے محکمہ کے سربراہ زونگ چھانگ چھینگ نےکہا کہ چین کے غیر ملکی سرمائے کو راغب کرنے کی اہم وجوہات میں چینی نظام کی خوبی، معیشت کی جلد بحالی اور مزید کھلاپن شامل ہیں۔
زونگ چھانگ چھنگ نے کہا کہ وبائی صورتحال میں چین نے مزید کھلے پن کی پالیسی اپنائی اورصنعتی سہولیات،انسانی وسائل، بنیادی تنصیبات کی خوبیوںسےغیرملکی سرمائےکوراغب کیا۔