شام کی وزارت خارجہ نے 28 تاریخ کو ایک بیان میں کہا کہ شام امریکی حکومت اور سیاستدانوں کی چین مخالف پالیسیوں اور بیانات کی شدید مذمت اور مخالفت کرتا ہے۔ شام چین کی سنکیانگ پالیسی کی حمایت کرتا ہے اور چین کے داخلی امور میں ہر قسم کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سابق امریکی حکومت اپنے اقتدار کےآخری لمحات میں بھی چین کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات پر عمل پیرا رہی ہے،سنکیانگ سے متعلق جھوٹے بیانات سمیت بدنیتی پر مبنی حملے کیے گئے ہیں۔امریکہ کی جانب سے چند حالیہ بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ نئی امریکی انتظامیہ سابق وزیر خارجہ پومپیو کے جھوٹے دعووں پر قائم رہتے ہوئے چین کے خلاف اشتعال انگیز پالیسی جاری رکھنا چاہتی ہے ، جو چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت ہے۔بیان میں مزید کہاگیا کہ شام اور چین کی مضبوط اور دیرینہ دوستی ہے۔ شامی حکومت ، امریکی حکومت اور سیاستدانوں کی چین سے متعلق پالیسیوں اور بیانات کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ شام ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہے اور تائیوان،ہانگ کانگ اور سنکیانگ سے متعلق امور میں چین کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔