چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کےچیئرمین لی چان شواورپاکستان میں قومی اسمبلی کےاسپیکراسدقیصرکےدرمیان 27 تاریخ کوورچوئل ملاقات ہوئی۔ لی چان شونےکہاکہ چین اورپاکستان ایک دوسرےکےچاروں موسموں کےتزویراتی شراکتدارہیں۔ صدرشی جن پھنگ اورپاکستانی رہنماؤں کی مشترکہ قیادت میں دونوں ممالک نےگہرےاسٹریٹجک روابط برقراررکھےہیں اورچین پاکستان اقتصادی راہداری جیسےعملی تعاون کی بدولت ٹھوس ثمرات سامنےآئےہیں۔ انہوں نےمزیدکہاکہ وبائی صورتحال کےتناظرمیں فریقین نےایک دوسرےکی بھرپورحمایت کی ہے۔ چین اورپاکستان کےمابین دوستی نےمضبوط جوش وجذبےکامظاہرہ کیاہے۔
لی چان شونےمزیدکہاکہ رواں برس چین اورپاکستان کےمابین سفارتی تعلقات کےقیام کی 70 ویں سال گرہ منائی جارہی ہے،اورچین۔ پاک تعلقات ایک نئےنقطہ آغازپرکھڑےہیں۔ دونوں فریقوں کواس موقع سےفائدہ اٹھاتےہوئےاعلیٰ سطحی،وسیع تراورگہرےتعاون کوآگےبڑھاناچاہیے۔ انہوں نےزوردیتےہوئےکہاکہ فریقین چین پاکستان اقتصادی راہداری کی مشترکہ تعمیرسمیت چین۔پاک ہمنصیب معاشرےکی تعمیرکےلیےمل کرکام کریں،کثیرالجہتی تعاون کوفروغ دیں،مشترکہ طورپراقوام متحدہ کےمنشورکےمقاصداوراصولوں کاتحفظ کریں،کثیرالجہتی اوربین الاقوامی تعلقات کےبنیادی اصولوں کادفاع کریں،بین الاقوامی عدل وانصاف کاتحفظ کریں اورعلاقائی امنوخوشحالی کوفروغ دیں۔ انہوں نےقانون سازاداروں کےمابین تبادلےکوچین۔پاکستان تعلقات کاایک اہم خاصہ قراردیتےہوئےاسےمزیدفروغ دینےکاعزم ظاہرکیا۔ اسدقیصرنےاس موقع پرپاک۔چین دوستی کوبھرپورسراہتےہوئےانسدادوبامیں پاکستان کی امدادپرچین کاشکریہ اداکیا۔