ستائیس تاریخ کو،امریکہ میں چینی سفیرزوئی تھین کھائی نےچین امریکہ تعلقات کےحوالےسےایک آن لائن مکالمےسےخطاب کرتےہوئےکہاکہ چین اورامریکہ کےتعلقات ایک نئےتاریخی موڑپرہیں۔ دونوں ممالک کوباہمی اعتماد کوبڑھاناچاہئے، بات چیت جاری رکھناچاہئے،باہمی تعاون کوبڑھاناچاہیے،اورتبادلہ کوگہراکرناچاہئے،تاکہ باہمی تعلقات اوربنی نوع انسان کےروشن مستقبل کاآغازہوسکے۔
زوئی تھین کھائی نےکہاکہ چین اورامریکہ کوایک دوسرےپراعتمادکرناچاہئےاورغلطفہمیوں کودورکرناچاہئے۔ چین اورامریکہ دونوں ایک دوسرےکی خوشحالی اورترقی سےفائدہ اٹھاسکتےہیں۔ دونوں ممالک، مسابقت کرسکتےہیں، لیکن ایک دوسرےکوحریف تصورکرنےکی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نےاس بات پرزوردیاکہ چین کواسٹریٹجک حریف اوردشمن تصورکرناایک سنجیدہ اسٹریٹجک غلطی ہے، اگراس کےمطابق پالیسی اںمرتب کی گئیں توبڑی اسٹریٹجک غلطیاں ہوجائیںگی۔ چین اورامریکہ کےمابین اختلافات معروضی ہیں۔ دونوں فریقوں کوچاہئےکہ باضابطہ مکالمہ کریں،ایک دوسرےکوسنیں،اورباہمی اعتمادمیں اضافہ کریں اورمساوات اورباہمی احترام کی بنیادپرشکوک وشبہات کاخاتمہ کریں۔ انہوں نےاس بات پرزوردیاکہ چین اپنی خودمختاری،اتحاداورعلاقائی سالمیت سےمتعلق امورپرکبھی بھی سمجھوتہ نہیں کرےگا۔ انہوں نےامیدظاہرکی کہ امریکہ چین کےبنیادی مفادات کااحترام کرےگااورچین کی سرخ لکیرکوچیلنج نہیں کرےگا۔