چینی وزارت تجارت کی جانب سے چینی کمپنیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی امتیازی پابندیوں یا سلوک کی مخالفت

0

اٹھائیس جنوری کومنعقدہ چینی وزارت تجارت کی رسمی پریس کانفرنس میں میڈیانےسوال کیاکہ بھارتی میڈیاکےمطابق بھارت کی وزارت الیکٹرانکس اورانفارمیشن ٹکنالوجی نےتازہ ترین نوٹس جاری کیاہےجس کےمطابق رواں سال جون میں 59 چینی موبائل ایپس پرمستقل طورپرپابندی عائد کردی جائےگی۔ چینی وزارت تجارت کی اس بارےمیں کیارائےہے؟ اس حوالےسےچینی وزارت تجارت کےترجمان کاؤفون نےکہاکہ چین نےمتعلقہ میڈیارپورٹس کانوٹس لیاہےاورمتعلقہ بھارتی حکام سےاس بارےمیں وضاحت پیش کرنےکامطالبہ کیاہے۔

کاؤفون نےزوردیتےہوئےکہاکہ چین چینی کمپنیوں کےخلاف کسی بھی امتیازی پابندیوں کی مخالفت کرتاہے۔ چینی حکومت نےہمیشہ چینی کمپنیوں کوہدایت کی ہےکہ وہ بینال اقوامی قوانین کی پابندی کریں، قوانین اورقواعدوضوابط کی تعمیل کریں اوراپنےبیرون ملک امورمیں مقامی عوامی نظمورواج کااحترام کریں۔ چین – بھارت اقتصادی اورتجارتی تعاون دونوں ممالک کےمشترکہ مفادمیں ہے۔ امیدہےکہ بھارت چین کےساتھ مشترکہ کوشش کرےگااورچینی کاروباری اداروں سمیت مختلف ممالک کےکاروباری اداروں کوبھارت میں سرمایہ کاری کرنےاورسرگرمیوں کوجاری رکھنےکیلئےآزادانہ،منصفانہ اورغیرامتیازی کاروباری ماحول فراہم کرےگا،تاکہ چین – بھارت دوطرفہ اقتصادی اورتجارتی تعاون کوجلدازجلددوبارہ معمول پرلایاجاسکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here