چائنا اسلامک ایسوسی ایشن نے 40 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کیے ہیں

0

چین کے اسلامک ایسوسی ایشن کے نائب صدر، عادل جان کریم نے حال ہی میں صحافیوں کو انٹرویو دیتےہوئے کہاکہ چین کے اسلامی ایسوسی ایشن نے دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک اور تنظیموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوارکیے ہیں۔ ان میں سے پیشتر ممالک اور تنظیمیں”دی بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ ہیں۔ چینی اسلامی برادری “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر، ثقافتی تبادلے، معاشی اور تجارتی تبادلے، اہلکاروں کی تربیت، سلامتی کو فروغ دینے، انسداد انتہا پسندی کے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔
عادل جان نے کہا کہ چینی اسلامی حلقے عرب اسلامی ممالک میں اسلامی تنظیموں کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقراررکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، اسلامی تعاون تنظیم، ملائشیا، انڈونیشیا، اور افغانستان کے وفود سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے کی دعوت پر سنکیانگ کا دورہ کر چکے ہیں۔ ان وفود نے مشاہدہ کیا ہے کہ سنکیانگ میں مسلمان مذہبی عقیدے کی آزادی سے پوری طرح لطف اندوز ہورہے ہیں اور ان کو مذہبی سرگرمیاں کرنے کی آزادی اورضمانت ہے۔
چینی اسلامی ایسوسی ایشن کے نائب صدر عادل جان کریم نے حال ہی میں صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چینی حکومت مسلمانوں کی مذہبی زندگی کا پورا خیال رکھتی ہے۔ سنکیانگ میں مذہبی آزادی کی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کیا گیا ہے، قانون کے مطابق مسلمانوں کی مذہبی زندگی کی ضمانت دی گئی ہے، اور عوام الناس کی عام مذہبی ضروریات کو بھی مؤثر طریقے سے پورا کیا گیا ہے۔
عادل جان نے کہا کہ سنکیانگ میں اس وقت 20,000 سے زیادہ مساجد اور 29,000 سے زیادہ علما موجود ہیں۔ ستمبر2017 میں، چینی حکومت نے سنکیانگ اسلامک اسکول کا نیا کیمپس بنانے کے لئے دس کروڑ یوآن کی سرمایہ کاری کی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY