پچیس تاریخ کو عالمی اقتصادی فورم “ڈیووس ایجنڈا” کا آن لائن آغاز ہوا۔ فورم کے بانی اور ایگزیکٹو چیئرمین کلازشواب کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ نے فورم میں شریک اہم مہمان کے طور پر سب سے پہلے خطاب کیا۔
شی جن پھنگ کے خطاب کے بعد کلاز شواب نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چار سال قبل ہی صدر شی جن پھنگ نےکثیر الجہتی کے فروغ کی اپیل کی تھی لیکن بدقسمتی سے دنیا گذشتہ چار سالوں میں تیزی سے تقسیم ہوچکی ہے۔ چار سال پہلے کی نسبت موجودہ صورتحال کے تناظر میں شی جن پھنگ کا خطاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انہوں نے کلیدی وقت میں عالمی ترقی کے لیے واضح سمت کی نشاندہی کی ہے۔
شواب نے مزید کہا کہ چین دو ہزار سترہ سے عالمی معیشت میں اہم ترین کردار ادا کر رہا ہے۔ اس وقت چین دنیا کی دوسری بڑی معیشت ہے لہذا چین کو اہمیت دینا لازم ہو چکا ہے۔ شی جن پھنگ کے خطاب سے وہ بہت پر امید ہیں کیونکہ چینی صدر نے اس عزم کا واضح اظہار کیا ہے کہ چین بین الاقوامی امور میں فعال اور ذمہ دارانہ کردار اداکرتا رہے گا۔