ڈیووس ایجنڈا سے صدر شی جن پھنگ کے خطاب کی عالمی برادری کی طرف سے پزیرائی

0

چینی صدر شی جن پھنگ نے 25 جنوری کو ویڈیو لنک کے ذریعےورلڈ اکنامک فورم “ڈیووس ایجنڈا” مکالمہ میں شرکت کی اور خطاب کیا، جس میں متعدد چیلنجوں کے مقابلے کیلئے کثیرالجہتی اور عالمگیریت پر اعتماد کا اظہارکیا گیا ، اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے کے لئے چین کا فارمولا پیش کیا گیا۔عالمی برادری نے چینی صدرکے خطاب کو خوب سراہا۔
بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ، گائے رائڈر نے، صدر شی کی خصوصی تقریر میں کثیرالجہتی کوبرقرار رکھنے اور اس پر عمل کرنے کی تجویز کی بڑی تعریف کی۔ رائڈر کا خیال ہے کہ وبائی مرض سے نکلنےاور معیشت کی بحالی کے عالمی مقصد کو حاصل کرنے کے لئے، کثیرالجہتی کو فروغ دینا اور ویکسین ریسرچ اورترقی، روزگار اور مالیات میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا خاص طور پر ضروری ہے۔
برطانیہ کے48 گروپ کلب کے چیئرمین اسٹیفن پیری نے کھلی دنیا کی معیشت کی تعمیر اور کثیرالجہت تجارتی نظام کی مضبوطی سے حفاظت کے حوالے سے صدر شی کے نظریات کے ساتھ اتفاق کیا۔ ان کا خیال ہے کہ کووڈ-۱۹کی وبا سے نمٹنے اور معاشی بحالی کو فروغ دینے کے لئے دنیا کو بہتر ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY