چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ،چین کے صدر مملکت اور چینی کمیونسٹ پارٹی کےمرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے بائیس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی انضباطی ومعائنہ کمیشن کے سالانہ اجلاس سے اہم خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کے رہنمائی اور نظم کے کردار کو پوری طرح ادا کیا جائے تاکہ “چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران چین کے ترقیاتی اہداف اور امور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ متعدد ممالک کی شخصیات نے کہا کہ اس اہم خطاب سے ایک بار پھر چینی کمیونسٹ پارٹی کی سخت نظم وضبط کے ساتھ حکمرانی کے عزم کا ثبوت ملتا ہے ، اور اسی وجہ سے عالمی برادری مستقبل میں چین کی معاشی اور معاشرتی ترقی پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔
فلسطین کی قومی لبریشن موومنٹ کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور عرب تعلقات اور چینی امور کے وزیر ، عباس ذکی نے کہا کہ اس خطاب سے یہ واضح اشارہ ملا ہے کہ سی سی پی ، پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو مزید گہرا کرتی رہے گی۔ دنیا اس سے دیکھ سکتی ہے کہ سی سی پی کے رہنما بدعنوانی کے خلاف جنگ کے عزم اور ارادے کو آگے بڑھائیں گے۔
مصر کی قاہرہ یونیورسٹی میں معاشیات اور مالیاتی قانون کے پروفیسر ولید جبالا نے کہا کہ سی سی پی کی جانب سے انسداد بدعنوانی کی جدوجہد کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے اور مصر اور چین نگرانی کے نظام کی اصلاحات میں تبادلہ اور تعاون کرسکتے ہیں۔