مراکش کی وزارت صحت نے بائیس تاریخ کو ایک ا علامیے میں کہا کہ مراکش نے چائنا سائنو فارماسیوٹیکل گروپ کی تیار کردہ نوول کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی باضابطہ طور پر منظوری دی ہے۔ اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مراکش کی وزارت صحت کے ماتحت قومی اختیاراتی کمیٹی نے سائنوفارم کی ویکسین کا بغور جائزہ لینے کے بعد مذکورہ بالا فیصلہ کیا۔
مراکشی وزارت صحت نے 23 تاریخ کو اطلاع دی کہ ملک میں اسی دن کووڈ-۱۹ کے 950 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، اس وقت تک مراکش میں کل 465،769 تصدیق شدہ کیسز ہیں ، جن میں سے 441،693 صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ 8،128 کی اموات ہوئیں ہیں۔ مراکشی وزارت صحت نے 22 تاریخ کو کہا کہ پورے ملک میں ویکسینیشن کا عمل اگلے ہفتے باضابطہ طور پرشروع ہوگا