چینی کمیونیسٹ پارٹی اور ملک کے نگرانی نظام کومزید بہتر بنایا جائے گا۔ شی جن پھنگ

0

بائیس تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی انضباطی و معائنہ کمیشن کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اس اجلاس  میں شریک ہوتے ہوئےکہا کہ  چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کے نگرانی نظام کو مزید بہتر بنانا چاہیئے۔ سی پی سی کی اندرونی  نگرانی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے پاورنگرانی کے نظام اور نظم و ضبط نافذ کرنے والے نظام کو بہتر بنانا چاہیئے۔ بنیادی حکمرانی میں نگرانی کے کردار کو ادا کرنا چاہیئے اور  عام لوگوں کو نگرانی  کے عمل میں شامل  کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معائنہ اورنگرانی ایجنسیوں کو سخت ترین  نگرانی کو قبول کرنا چاہئے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ ہمیں عوامی سطح پر موجود بدعنوانی کے خاتمے  اور سرکاری عہدیداروں کی احساس ذمہ داری کی مضبوطی پر زور دینا چاہئے ، تاکہ عوام الناس کوانصاف اور برابری کا احساس ہو.  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ  قانونی شعبوں میں بدعنوانی اور  قانون کی خلاف ورزیوں کا مکمل خاتمہ کیا جانا چاہیے،  کالے کرتوت والوں  پر قانون نافذ کرنے والوں کی  “حفاظتی چھتریوں” کو توڑنا چاہیے، مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لئےپالیسیوں کے نفاذ پر توجہ دینی  چاہیے، اور خاص کر  تعلیم اور طبی نگہداشت ، پنشن،سماجی تحفظ ، غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تحفظ کے شعبوں میں موجود بدعنوانیوں
کو ختم کرناچاہیے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مالیاتی انتظامی محکموں ، ریگولیٹری ایجنسیوں ، مقامی پارٹی کمیٹیوں اور حکومتوں کی احساس ذمہ داری کو مضبوط بنانا چاہیے ،  مالیاتی شعبےمیں انسداد بدعنوانی اور مالیاتی خطرات سے نمٹنے  میں ہم آہنگی  پیدا  کرنی چاہیے، اورمالیاتی نگرانی اور اندرونی حکمرانی کو مضبوط بنانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیاکہ کلیدی شعبوں میں نگرانی کے طریقہ کار کی اصلاح کو فروغ  دینا چاہیے ، اورانتظامی کمیوں کو پورا  کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here