بائیس تاریخ کو چینی وزارت خارجہ کی میڈیا بریفنگ میں چین کی جانب سے پاکستان کو کووڈ۔19 ویکسین کی فراہمی سے متعلق پوچھا گیا۔وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے اس حوالے سے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں ، دونوں ممالک کے مابین ایک دوسرے کی حمایت اور تعاون کی عمدہ روایت موجود ہے، ہر مشکل گھڑی میں دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ وبا کی شروعات ہی سے چین اور پاکستان نے مل کر مشکلات پر قابو پایا ہے۔انسداد وبا میں پاکستان کی مدد کی خاطر چینی حکومت نے پاکستان کو ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور چینی کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کو ویکسین کی تیزتر فراہمی یقینی بنائیں۔ترجمان نےمزیدکہاکہ چین اورپاکستان کادوستانہ تعاون بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کےتابع نہیں ہے۔رواںبرس دونوںممالک سفارتی تعلقات کےقیام کی سترویںسالگرہ منارہےہیں،چین اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینےکاخواہاں ہےاورپاکستان کےساتھ مل کرچین۔پاکستان ہمنصیب معاشرےکی تعمیرچاہتاہے۔