عالمی اقتصادی فورم میں شی جن پھنگ کی شرکت کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا رد عمل

0

حال ہی میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے عالمی اقتصادی فورم میں چینی صدر شی جن پھنگ کی شرکت اور خطاب کےحوالے سے کہا کہ جنوری دو ہزار سترہ میں چین کے صدر مملکت شی جن
پھنگ نے پہلی مرتبہ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔انہوں نے افتتاحی تقریب سے “عہد کی ذمہ داری مشترکہ طور پر اٹھانےاور عالمی ترقی کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے ” کے موضوع پر خطاب کیا تھا۔صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں اقتصادی عالمگیریت کے حوالےسے اپنا نقطہِ نظر پیش کرتے ہوئے اقتصادی عالمگیریت کی حمایت میں آواز بلند کی تھی۔عالمی برادری نے  ان کے خطاب پر پرجوش رد عمل دیا۔ 
انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ کثیرالجہت پسندی پر قائم رہنے اور اس کا تحفظ کرنے کا خواہاں ہے نیز چین کھلی عالمی معیشت کی تعمیر، اقتصادی عالمگیریت  کو  مزید کھلے پن ، اشتراک ، توازن ،مشترکہ مفادات کے ساتھ 
فروغ دے گا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کو  آگے بڑھائے گا۔وبائی صورتحال کے تناظر میں چین انسداد وبا کے عالمی تعاون، عالمی اقتصادی بحالی ،عالمی چیلنجز سے نمٹنے  اور عالمی انتظام و انصرام کو بہتر بنانے کے لیے چینی دانش اور قوت پیش کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here