چین میں وسیع پیمانے پر کووڈ۔۱۹ ویکسینیشن جاری

0

بیس تاریخ کو چین کی قومی ریاستی کونسل کے تحت  انسداد وبا میکانزم کی پریس کانفرنس میں صحت عامہ کے قومی کمیشن کے عہدہ دار وانگ بین نےکہا کہ تاحال ملک  بھر میں کووڈ-۱۹  ویکسین کی پندرہ ملین سے زائد خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
صحت عامہ کے قومی کمیشن کے ترجمان می فنگ نے کہا کہ چودہ جنوری کو عالمی ادارہ صحت کی ماہر ٹیم چین کے شہر وو ہان پہنچ چکی ہے اور اس وقت وہ قرینطین میں ہیں۔اس دوران چینی اور غیرملکی ماہرین نے کئی مرتبہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاسوں کا انعقاد کیا  ہے۔فریقین جولائی دو ہزار بیس میں طے شدہ منصوبے کے مطابق کووڈ-۱۹  وائرس کے ماخذ کی کھوج سے وابستہ امور کو فروغ دیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY