چین کے شہر چھنگ داو میں پاکستان۔چائنا سنٹر کا افتتاح

0

انیس تاریخ کو چین کے شہر چھنگ داو میں پاکستان۔چائنا سنٹر کا افتتاح کیا گیا۔چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق اور چھنگ داو شہر کے ضلع جائی چو میں پارٹی سیکرٹری اور شنگھائی تعاون تنظیم ڈیمونسٹریشن ایریا کے ڈائریکٹر جنرل لیو جیان جون نے سنٹر کا مشترکہ افتتاح کیا۔اس سنٹر کا مقصد پاکستان کے چین سمیت دیگر ایس سی اوممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں روابط کا فروغ ہے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ سال دو ہزار سترہ میں ایس سی او کا رکن بننے کے بعد پاکستان مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ قریبی مشاورت کر رہا ہے۔انہوں نے پاکستان اور تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے درمیان تجارت ،سرمایہ کاری ،کھیل ،سیاحت اور افرادی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے سنٹر کے قیام کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔انہوں نے اس موقع پر سنٹر کے قیام میں چھنگ داو کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY