چینی رہنما شی جن پھنگ  2022بیجنگ سرمائی اولمپک  گیمز کے کامیاب انعقاد کے لیے پر امید

0

اٹھارہ جنوری کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے بیجنگ میں 
سرمائی اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز  کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔شی جن پھنگ نے بیجنگ کے ضلع ہائی دیان کےکیپٹل سٹیڈیم میں سرمائی کھیلوں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اس موقع پر سرمائی کھیلوں کےکامیاب انعقاد  کی امید ظاہر کی۔


 شی جن پھنگ نے ضلع یان چھنگ میں  نیشنل اسکی سینٹر  اورنیشنل سلائیڈنگ سینٹر میں تعمیراتی امور کی رفتار کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ  سرمائی اولمپک اور پیرا اولمپک گیمز   کے انعقاد سے چین میں سرمائی کھیلوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔

 دو ہزار سترہ کے بعد شی جن پھنگ کا سرمائی اولمپک  گیمز  کی تیاریوں سے متعلق یہ چوتھا جائزہ ہے۔وبا کےباوجود  تمام اسٹیڈیمز کے تعمیراتی منصوبے بروقت مکمل کیے گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY