ہانگ کانگ اور تائیوان امور میں منفی کردار ادا کرنے والے امریکی اہلکاروں پر پابندی لگائی جائے گی، چینی وزارت خارجہ

0

اٹھارہ جنوری  کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے چین کی مرکزی حکومت اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے  چھ اہل کاروں پر امریکہ کی طرف سے پابندیوں  کے حوالے سے ایک صحافی  کے سوال کا جواب دیتےہوئے کہا کہ امریکہ نے ہانگ کانگ کے معاملات نیز چین کے داخلی امور اورچین کی عدالتی خودمختاری میں کھلی مداخلت کی ، یہ بین الاقوامی قانون و بین الاقوامی  تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین  خلاف ورزی ہے اور چین اس کی بھرپور مخالفت اورمذمت کرتا ہے۔ امریکہ کی ان فاش غلطیوں کے حوالےسے چین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہانگ کانگ امور پر اثر انداز ہونے اور شدید دباو ڈالنے والے امریکی حکومت کے اہل کاروں،  کانگریس کے ارکان  ، این جی اوز اور ان کے اہل خانہ پر یکساں پابندی عائد کی جائے گی۔
 ترجمان ہوا چھون اینگ نے یہ بھی اعلان کیا کہ چین تائیوان کے مسئلے سےنمٹنے میں منفی کردار ادا کرنے والے امریکی عہدیداروں پر بھی پابندی عائد کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here