برازیل اور ترکی میں چین کی تیار کردہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری

0

برازیل کی نیشنل ہیلتھ سرویلنس ایجنسی نے چینی ادویات ساز کمپنی سینوویک بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا وائرس ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔یہ منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب برازیل ملک میں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکے لئے اپنی کوششوں میں تیزی لا رہا ہے۔
برازیل کووڈ۔۱۹ سے متاثرہ چوراسی لاکھ سے زائد مریضوں کے ساتھ عالمی سطح پرتیسرے نمبر پر ہے جبکہ اس فہرست میں امریکہ اور بھارت بالترتیب پہلے اور دوسرےنمبر پر ہیں۔جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق  برازیل کووڈ۔۱۹ کے باعث اموات کےلحاظ سے دوسرے نمبر ہے۔یہاں اموات کی مجموعی تعداد  209847 ہے جبکہ امریکہ میں مجموعی اموات  396,549ہو چکی ہیں ۔
 ترک وزارتِ صحت کی جانب سےدی جانے والی اطلاعات کے مطابق ترکی نے ویکسینیشن کا آغاز کرنے کے تین دن کے اندر ہی ، 675000 سے زائدطبی عملے کو چین کی سائنو ویک ویکسین دے دی ہے ۔ اس سے قبل ، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان ، وزیر صحت محر تین کوکا اور نائب صدراوکتائے کو   چین کی تیار کردہ ویکسین دی جا چکی ہے۔
ترکی کی وزارت صحت نے کووڈ-۱۹ کے خلاف چینی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی ہے۔ یہ ترکی میں ہنگامی استعمال کے لیے منظور کی جانے والی پہلی ویکسین ہے ۔ شعبہِ طب سے تعلق رکھنے والے ایک ملین سے زائد افراد کویہ ویکسین دیئے جانے کے بعد منصوبے کے مطابق نرسنگ ہومز میں رہنے والے افراد ، 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد اورخصوصی شعبوں میں کام کرنے والے افراد کی ویکسینیشن کی جائے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here