مائیک پومپیو کی جھوٹ پر مبنی سفارت کاری کا ایک اور مظاہرہ

0

اٹھارہ جنوری کو چین کی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نےسوشل میڈیا پر  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے  گزشتہ برسوں میں چین سے متعلق مسائل پر نام نہاد “ثمرات”کا جائزہ لینے اور ہانگ کانگ،انسانی حقوق،وبا  نیز چین کے سیاسی نظام سمیت دیگر امور کے حوالےسے چین پر الزامات لگانے سے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا کہ چین اس سب کا کیا جواب دے گا؟
وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ  امریکی وزیر خارجہ ، جھوٹ ، دھوکہ دہی اور چوری کرنے پر فخر کرتے ہیں۔ انہوں نے جھوٹ پر مبنی سفارت کاری کو آخری حد تک لے جانے کا مظاہرہ کیا ہے
۔اس طرزِ سفارت کاری سے نہ صرف مائیک پومپیو کی ذاتی ساکھ  بلکہ امریکہ کی قومی ساکھ اور قومی مفادات کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY