حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

0

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔

اپنے بیان میں عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام نے کرپشن کو نہیں بلکہ شفافیت کو ووٹ دے کر منتخب کیا ہے، بدقسمتی سے پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے، آج ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت ہے اور دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران ، راعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here