چین میں ایک کروڑ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن

0

متحدہ عرب امارات اور بحرین میں رجسٹریشن اور لسٹنگ کی باضابطہ منظوری کے بعد ، تیس دسمبر 2020کوچین کی سائنو فارم بائیو ٹیک کمپنی کی ویکسین کو اسٹیٹ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے چین میں مشروط طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ اب تک ایک کروڑ سے زائد افراد یہ ویکیسن لگواچکے ہیں۔
اس سے قبل ، چین سمیت متحدہ عرب امارات ، بحرین ، مصر اور اردن کی حکومتوں نے سائنو فارم بائیو ٹیک کمپنی کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔ دس سے زائد غیر ملکی سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار چین کی سائنو فارم بائیو ٹیک کمپنی کی تیار کردہ ویکسین لگوا چکے ہیں۔ اس وقت 50 سےزائد ممالک نے چین کی تیار کردہ ویکسین کی خریداری کے حوالے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
چین میں ویکسین لگوانے والے ایک کروڑ سے زائد افراد کی سخت نگرانی کی گئی ہے، تاہم کسی بھی شخص میں ویکسین کا کوئی مضر صحت ری ایکشن رپورٹ نہیں ہوا۔ تاہم چند افراد میں ویکیسن کے معمولی ردعمل میں انجیکشن لگوانے کی جگہ پر درد ، بخار کی شکایت اور معمولی سردرد وغیر کی علامات رپورٹ ہوئی ہیں۔ گزشتہ سال کے اختتام تک اس ویکسین کی دس کروڑ خوراکیں تیار کی گئیں تھیں ، اس سال یہ تعداد ایک ارب تک پہنچنے کی توقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here