چین. امریکہ تجارتی کشمکش کے باعث امریکی شہریروزگار کےدو لاکھ سے زائدمواقعوں سےمحروم

0

یو ایس ۔چائنا بزنس کونسل کی ایک تحقیق کے مطابق چین امریکہ تجارتی کشمکش کےباعث امریکہ میں روزگار کے دو لاکھ پینتالیس ہزار مواقع کھو  دیےگئے ہیں۔ تحقیق کے مطابق چین کے لیے امریکہ کی برآمدی صنعتوں سے امریکی منڈی کو بارہ لاکھ روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں۔ 
تحقیق میں یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ  اگر چین ۔امریکہ تجارتی کشمکش جاری رہی تو،دو ہزار پچیس تک امریکہ میں روزگار کے دس لاکھ باون ہزار مواقع کھو دیےجائیں گےجب کہ آنے والے پانچ برسوں میں امریکی جی ڈی پی میں سولہ کھرب امریکی ڈالرز کی کمی واقع ہوگی۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان چاؤ لی جیان نے پندرہ تاریخ کو اس حوالے سے  کہاکہ حقائق واضح کرتے ہیں کہ چین امریکہ تجارتی تعلقات  باہمی مفادات اور جیت ۔جیت پرمبنی ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے چین کے خلاف تجارتی جنگ چھیڑی جو امریکہ کو درپیش مسائل کا حل نہیں ہے ۔چین پر امید ہے کہ امریکہ  ملک میں حقیقت پسندانہ آوازوں کوسنتے ہوئے چین امریکہ تجارتی تعاون کی ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے  گاجس سے دونوں ممالک کے عوام کی مشترکہ فلاح و بہبود کودیا جا سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here