چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ “نئےعہد میں چین کےبین الاقوامی ترقیاتی تعاون” نامی وائٹ پیپر کے مطابق کووڈ-۱۹ کی وباپوری دنیا کے لوگوں کی زندگی ، صحت اور فلاح و بہبود کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے ، اور عالمی سطح پر صحت عامہ کی حفاظت کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔چین اپنی صلاحیت کے مطابق متعلقہ ترقی پذیر ممالک کی اصل ضروریات کی بنیاد پر وبا
کے خلاف جنگ میں ممکنہ حد تک امداد فراہم کرے گا اور عالمی سطح پر صحت عامہ کے میدان میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
وائٹ پیپر کے مطابق چین عالمی ادارہ صحت اور دیگر اداروں کے اہم کردار ادا کرنےکی حمایت جاری رکھے گا ، اور عالمی برادری سے عالمی ادارہ صحت کو سیاسی مدداور مالی معاونت بڑھانے ، عالمی وسائل کو متحرک کرنے ، اور اس وبا کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے تعاون کی اپیل کرے گا۔ جی 20 ، ایپیک ، برکس ممالک ، شنگھائی تعاون تنظیم سمیت دیگر کثیرالطرفہ میکانزم کے درمیان ہم آہنگی اور رابطے کو مضبوط بنانےکی حمایت جاری رکھے گا ۔چین کی جانب سےکووڈ-۱۹ کی وبا سے لڑنے کے عمل میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو صحت کے لحاظ سے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا گیا ہے۔
وائٹ پیپر کے مطابق ، چین ترقی پذیر ممالک کو اپنے صحت عامہ کے نظام میں بہتری لانے میں مدد کی فراہمی جاری رکھے گا ، چین عالمی ادارہ صحت کے ساتھ ترقی پذیرممالک خصوصاً افریقی ممالک کی مدد کے لئے تعاون کرے گا ، صحت عامہ کے لئےدفاعی لائن کی تعمیر کرے گا اور صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال اور بیماریوں سےبچاؤ اور قابلیت کی صلاحیتوں کو بہتر بنائے گا۔