بارہ جنوری کو چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی نےامریکی وزیر خارجہ کی جانب سے گیارہ جنوری کو سوشل میڈیا پر عالمی ادارہ صحت سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں میں چین کی کارگردگی کو تنقید کا نشانہ بنانے کے حوالے سےسوال کیا ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نےاسکا جواب دیتے ہوئے کہاکہ سب سے پہلی بات تو یہ کہ چین ہمیشہ سے عالمی امن قائم کرنے والا اور بین
الاقوامی نظام کا محافظ ملک رہا ہے۔ چین نے کووڈ -۱۹پر قابو پانے کے لیے اقوام متحدہ کے عالمی انسانی ہمدردی کے منصوبے کے لیے 50 ملین امریکی ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کے برعکس عالمی امن میں عدم استحکام پیدا کرنے والا بڑاعنصر امریکہ ہے جو عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالتا اور کثیرالجہت تعاون کونقصان پہنچاتا ہے ۔ امریکہ یکطرفہ پسندی ، بالادستی پر مبنی اقدامات اور بلاجواز پابندیوں کی دھمکی دیتا ہے ۔تاحال امریکہ دس سے زیادہ بین الاقوامی معاہدوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے دستبردار ہوچکا ہے ۔ پومپیو کی جھوٹ پر مبنی سفارت کاری نےایک بار پھر امریکہ کے دہرے معیار کو ظاہر کیا ہے ۔ چاو لی جیان نے کہا کہ تاریخ اورحقیقت نے بار بار ثابت کیا ہے کہ چین کو بدنام کرنا اور ہر بات کے لیے چین کو موردِالزام ٹھہرانا امریکہ کو کبھی بھی “عظیم” نہیں بناسکے گا۔