جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کو یقینی بنائیں،شی جن پھنگ

0

گیارہ تاریخ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی اسکول میں اعلیٰ عہدیداروں کےخصوصی سیمینار کا افتتاح ہوا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے سیمینار کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور ایک تقریرکی۔
جناب شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں نئے ترقیاتی دور میں نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ کرنا چاہیے ، نئے ترقیاتی نمونے کی تشکیل کو تیز کرناچاہیے،” 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ ” کے دور کے دوران اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے ، اور یہ یقینی بنایا جائے کہ سوشلسٹ جدید ملک کی جامع تعمیرات کا عمل بخیر و خوبی جاری رہے۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس میں یہ تصور پیش کیا گیا کہ چین میں خوشحال معاشرے کی تعمیر اور پہلا صد سالہ ترقیاتی ہدف حاصل کرنے میں بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے ،اس کے بعد دوسرے صد سالہ منصوبے کا آغاز ہوگا، جو اس بات کی نشان ہے کہ چین ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہوگا۔
شی جن پھنگ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام ہی چینی کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی کی بنیاد ہیں۔ عوام کو اولین ترجیح دینا ، عوام کی خاطر ترقی کو فروغ دینا ، عوام پرانحصار کرنا ، اور ترقی کے ثمرات کو عوام تک پہنچانا ہی ہمارا صحیح اور پائیدارترقیاتی تصور ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY