اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکہ کی نمائندہ ،کیلی کرافٹ تیرہ سے پندرہ جنوری تک تائیوان کا دورہ کریں گی ۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے آٹھ جنوری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین، امریکہ اور تائیوان کےدرمیان کسی بھی قسم کے سرکاری روابط کی شدید مخالفت کرتا ہے ۔اور چین کا یہ واضح اور اٹل موقف ہے ۔ امریکہ کا عمل ایک چین کے اصول نیز چین اور امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں کی خلاف ورزی ہے ،چین اس کی بھرپور مخالفت کرتا ہے ۔ دنیا میں صرف ایک چین ہے ۔اورتائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے ۔عوامی جمہوریہ چین کی حکومت چین کی نمائندگی کرنے والی واحد قانونی حکومت ہے ۔ یہ حقیقت عالمی برادری کی جانب سےتسلیم شدہ ہے اور امریکہ نے چین -امریکہ سفارتی تعلقات کے قیام کےاعلامیہ میں واضح طور پر اس حقیقت کو تسلیم کرنے کاعہد کیا ہے ۔ چین ، امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ چین- امریکہ تعلقات کو خراب کرنے والے اقدامات ختم کرے۔