آئی ایم ایف کی چینی معیشت کی بحالی اور ساختی اصلاحات میں پیشرفت کی تصدیق

0

چین نے کووڈ -۱۹ کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیےموثر اقدامات اختیار کیے اورمعیشت کی بحالی کے لیے فوری طور پرمیکرومعاشی اور مالیاتی پالیسیاں اپنائیں جس کےنتیجے میں معیشت کی بحالی کی رفتار برقرار رہی اور ساختی اصلاحات میں مسلسل پیشرفت ہوئِی ۔
آئی ایم ایف نے چین کے ساتھ چوتھی شق کے بارے میں مشاورت کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا کہ چین کی میکرو معاشی اور مالیاتی پالیسیوں نے معاشی بحالی کے لیےمعاونت فراہم کی ہے۔ چین نے مالی استحکام برقراررکھتے ہوئے ،سب سے زیادہ متاثرہ کمپنیوں کے تحفظ کے لیے مالی امداد کے اقدامات اختیار کیے ۔
چوتھی شق کی سالانہ مشاورت میں آئی ایم ایف، اپنے ممبر ممالک کی معاشی کارگردگی اور میکرو پالیسیوں کاجائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کرتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here