پومپیو کی جھوٹ پر مبنی سفارت کاری کا فیصلہ تاریخ کرے گی : چینی وزارت خارجہ

0

آٹھ جنوری کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ امریکی وزیرِ خارجہ کے جھوٹ اپنے عروج پر ہیں اور تاریخ ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جھوٹ پر مبنی سفارت کاری کا فیصلہ کرے گی۔
اطلاعات کے مطابق ، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے لگاتار ایسے مضامین لکھے ہیں جن میں کہا گیا ہےکہ موجودہ امریکی انتظامیہ نےچین کو امریکہ کے لیے خطرہ قرار دینےکے حوالے سے کسی بھی سابقہ​​انتظامیہ سے زیادہ معلومات جاری کی ہیں۔ اس بارے میں کیے گئے سوال کے جواب میں ہوا چھون اینگ نے کہا کہ مائیک پومپیو نے اپنی مدتِ وزارت میں کسی بھی سابقہ امریکی ​​انتظامیہ کے مقابلے میں اپنی “جھوٹ پر مبنی سفارت کاری” کے ذریعے امریکہ اور دوسرے ممالک کے مابین تعلقات اور امریکہ کی ساکھ کو سب سےزیادہ نقصان پہنچایا ہے اور یہ عالمی اتفاق رائے ہے ۔
ہوا چھون اینگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ جارحانہ انداز میں یکطرفہ پسندی پر عمل پیرا ہے اس نےکثیرالجہت تعاون کو پامال کیا ہے ، غیر ذمہ داری کے ساتھ خود کو معاہدوں سے الگ کیا ہے اور اپنی مرضی سے پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اب تک ، امریکہ دس سے زیادہ بین الاقوامی معاہدوں اوربین الاقوامی تنظیموں سے دستبردار ہوچکا ہے۔حقائق بار بار ثابت کر چکے ہیں کہ عالمی امن و سلامتی میں عدم استحکام کا سب سے بڑا عنصر امریکہ ہے۔امریکہ کے لیے سب سے بڑا خطرہ دوسرے ممالک نہیں خود امریکہ ہی ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY