چین کی تیار کردہ نوول کورونا وائرس ویکسین محفوظ اور موئثر ہے، متعدد ممالک

0

کووڈ-۱۹کی وبا اب بھی پوری دنیا میں پھیل رہی ہے ، اور مختلف ممالک  میں ویکسی
نیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔نئے سال کی آمد پر  ، دنیا کے بہت سے ممالک نے چین
کے ساتھ ویکسین کی خریداری کے معاہدوں پر دستخط کرکے چینی ویکیسن کے معیار
پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے،  کہا جا سکتا ہے کہ  چینی ویکسین نے اس وبا
کے خلاف عالمی جنگ میں اعتماد پیدا کیا ہے۔
اس وقت تک برازیل، پیرو، انڈونیشیا،تھائی لینڈ ، مصر ،ترکی اور  یوکرائن سمیت متعدد
ممالک نے چین کے تیار کردہ ویکسین خریدنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔

چین میں نوول کورونا وائرس ویکسین کی  تحقیق و تیاری کا کام شروع سے دنیا میں
سرفہرست رہا ہے۔ چین نے ابتدا ہی سے ویکیسن کی تیاری میں کھلے پن کا مظاہرہ کیا
ہے اور عالمی تعاون کا دروازہ کھلا رکھا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون
اینگ نے 4 جنوری کو ایک رسمی  پریس کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ چینی
حکومت ہمیشہ سےنوول کوروناوائرس ویکسین کی حفاظت اور تاثیر کو اولین ترجیح
دیتی ہے۔ چینی ویکسین کی تحقیق و تیاری میں حصہ لینے والی  کمپنیاں ہمیشہ سے
.قوانین  و ضوابط کے مطابق ویکسین کی ترقی کو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here