چینی حکومت امریکہ کی نسبت اپنی عوام کے لئے زیادہ فکر مند ہے، ایرون مسک کے بیان پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل

0

امریکی صنعتکار ایرون  مسک نے حال ہی میں امریکی میڈیا کو  انٹرویو دیتے ہوئے کہا
کہ چینی حکومت لوگوں کی فلاح و بہبود کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند ہے اور اس
حوالے سے امریکی حکومت سے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہے۔اس بارے میں بات
کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ ہوا چھون اینگ نے آٹھ تاریخ کو
بیجنگ میں کہا کہ وبا کے خلاف جنگ کے دوران ، چینی حکومت نے عوام کی  زندگی ،
صحت اور قدر و وقار کے تحفظ کے لئے بھرپور کوشش کی ۔اسی عرصے کے دوران  ہم
نے انسانی تاریخ میں  غربت کے خاتمے کی سب سے بڑی جنگ لڑی  اور کامیابی حاصل
کی جس سے  850 ملین لوگوں کو  غربت سے نکالا گیا۔
ترجمان  نے کہا کہ  بین الاقوامی  سروے رپورٹ کے مطابق ، چینی حکومت اور چینی
کمیونسٹ پارٹی  کے لئے چینی عوام کی حمایت کی شرح  90فیصد  سے تجاوز کر چکی
ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ غیرملکی دوستوں کے چین کا سفر کرنے ، تعلیم حاصل کرنے اور 
کام  کے لئے تشریف لانے کا خیرمقدم کرتے ہیں تاکہ وہ چینی عوام سے قریبی میل جول
کے ذریعے چین کے بارے میں  حقیقی ، سہ جہتی ، جامع اور صحیح تاثر حاصل
کرسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here