سال 2020 میں چینی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کھرب آٹھ ارب ساٹھ کروڑ امریکی ڈالر کا اضافہ

0

سات تاریخ کو چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج  کی جانب سے جاری 
اعدادو شمار کے مطابق دسمبر   2020 تک  چین کے  زرمبادلہ کے ذخائر  بتیس کھرب
سولہ ارب پچاس کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ چکے تھے  اور نومبر کے مقابلے میں
ان میں اڑتیس  ارب امریکی ڈالر ، یعنی  ایک اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا تھا ۔
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج   کی ڈیپٹی ڈائریکٹر اور ترجمان وانگ چھون انگ
نے کہا کہ گزشتہ سال کے ماہ دسمبر میں  چین  میں زرمبادلہ کی منڈی  مجموعی طور پر
مستحکم تھی ۔ وباکے اثرات اور  بڑے ممالک کی مالیاتی پالیسیوں کی وجہ سے  امریکی
ڈالر  انڈیکس گر گیا اس لئے ڈالر کے مقابلے میں دیگر غیر ملکی کرنسیوں اور بڑے
قومی اثاثوں کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔
مین شنگ بینک کے چیف محقق وین بین کا کہنا تھا کہ   تشخیص میں بدلاؤ زرمبادلہ کے
ذخائر کے پیمانے میں اضافہ کا باعث بنا ہے۔ اگلے مرحلے میں چین کے زرمبادلہ کے
ذخائر کا استحکام برقرار رہے گا۔ چونکہ چین کی معاشی بحالی میں  بہتری آئی ہے  جو 
زرمبادلہ کے ذخائر  کے استحکام کے لئے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے  اور چین
کے  قومی نظام  اورغیر ملکی زرمبادلہ  کی پالیسی اور  زرمبادلہ کے ذخائر  کے
استحکام کے لئے  یقین دہانی  فراہم

SHARE

LEAVE A REPLY