آٹھ چینی ایپلیکیشنز پر امریکی پابندی کے بارے میں چینی وزارت تجارت کا رد عمل

0

امریکہ علی پے سمیت آٹھ چینی ایپلیکیشنز پر پابندی لگانے پر غور کر رہا ہے ۔ اس حوالے سے چینی وزارت
تجارت کے ترجمان نے چھ تاریخ کو اپنے بیان میں کہا کہ چین امریکہ کے اس غلط عمل کی سخت مخالفت کرتا ہےاور چینی کمپنیوں کی اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے حمایت کرتا ہے اور چین کو اس کے رد عمل میں لازمی اقدامات اختیار کرنے کا حق حاصل ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ عمل منصفانہ مسابقت کے اصول کے منافی اور بین الاقوامی معاشی اور تجارتی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، اس سے مارکیٹ کے معمول کی کاروائی میں خلل پڑتا ہے ، چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے ، اور امریکی صارفین سمیت تمام صارفین کے مفادات کو بھی نقصان پہنچاتا ہے ۔ اس سے امریکی کاروباری ماحول کے بارے میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد کمزور ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا آٹھ چینی ایپلیکیشنز کے خلاف پابند ی کے اقدامات اٹھانا غیر دانشمندانہ ہے جو وبا کی روک تھام و کنٹرول اور معاشی بحالی کے لئے موزوں نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here