چینی وزیر خارجہ وانگ ای افریقہ کے دورے پر

0

پانچ جنوری کو چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے ابوجا میں  نائیجیریا
کے وزیر خارجہ کے ساتھ صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر   کہا کہ چین اور افریقہ
مشترکہ مستقبل کے لئے ایک قریبی برادری کی تعمیر  کر رہے ہیں۔ان کے افریقہ کے
اس دورے  کا مقصد  چار واضح پیغامات کو پہنچانا ہے :پہلا ، چین افریقہ کی وبا کے
خلاف جنگ کی بھر پور حمایت کرتا ہے اور افریقہ کے ممالک کو طبی امداد فراہم کرتا
رہےگا۔دوسرا یہ کہ چین معاشی بحالی میں تیزی لانے میں افریقہ کی مضبوطی سے
حمایت کرتا ہے۔ تیسرا ، چین  افریقہ کے ساتھ تعاون کے معیار کی بلندی اور اپ گریڈیشن
کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔ چوتھا یہ کہ چین اپنے بین الاقوامی اثر و رسوخ کو
بڑھانے میں افریقہ کی بھر پور حمایت کرتا ہے ، اور افریقی ممالک کے ساتھ بروقت بین
الاقوامی اور علاقائی امور پر افریقہ کے ساتھ اسٹریٹجک مواصلات کو مستحکم کرنے ، کثیر الجہتی کی حمایت کرنے، بیرونی مداخلت کی مخالفت کرنے ، اوربہتر بین الاقوامی نظام کوفروغ دینے کاخواہاں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY