آرکٹک علاقے کے امور سے متعلق پومپیو کے بیانات پر چینی وزارت خارجہ کا ردعمل

0


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے 3 تاریخ کو ٹویٹر پر کہا  کہ اگر ہم  آرکٹک علاقے
کی ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں تو ہمیں پہلے روس اور چین کی دھمکیوں پر توجہ دینی
ہوگی۔ “آرکٹک سے قریب  ملک”  کی خواہش چین کا ایک خواب ہے، چین آرکٹک علاقے
سے 900 میل دور واقع ہے۔اس بارے میں نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے پانچ تاریخ کو کہا کہ مسٹر پومپیو اس
فاصلے کا حساب لگانے میں بہت درست تھے کہ چین قطب شمالی سے 900 میل دور 
واقع ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے کبھی یہ  پیمائش کی ہے کہ امریکہ جنوبی بحیرہ
چین سے کتنا دور واقع ہے۔
ہوا چھون اینگ نے اس بات پر زور دیا کہ متعلقہ فریقوں کو آرکٹک سے باہر کے ممالک
کے حقوق اور آزادیوں کا احترام کرنا چاہئے تاکہ وہ قانون کے مطابق آرکٹک میں
سرگرمیاں انجام دے سکیں ، اور آرکٹک میں عالمی برادری کے مجموعی مفادات کا
احترام کیا جانا چاہیے۔ چین باہمی احترام اور جیت جیت  تعاون کے تصور کے
تحت   آرکٹک خطے کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے متعلقہ تمام فریقوں کے ساتھ
مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here