نیو یارک سٹاک ایکسچینج کی فہرست سےتین چینی کمپنیوں کو ہٹانا منڈی کے اصول و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے

0

چائنا سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے ترجمان نے تین جنوری کو بتایا کہ امریکی انتظامیہ کے ایک حکمنامے کےتحت نیویارک سٹاک ایکسچیج نے ۳۱دسمبر کو تین چینی کمپنیوں چائنا ٹیلی کام کارپوریشن لمیٹڈ ، چائنا موبائل لمیٹڈاور چائنا یونیکوم (ہانگ کانگ) لمیٹڈ کو نیویارک اسٹاک ایکسچینج (این وائی ایس ای) کی فہرست سے ہٹانے کےعمل کے آغاز کا اعلان کیا جو سیاسی مقاصد کے لیے متعلقہ کمپنیوں کے اصل حالات اور عالمی سرمایہ کاروں کے جائز حقوق اور مفادات کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ تینوں چینی کمپنیوں کو نیویارک سٹاک ایکسچینج میں درج ہوئے اور امریکی ڈیپازیٹری رسیدیں جاری کرتے ہوئے تقریبا دو دہائیاں ہوچکی ہیں اور تینوں کمپنیوں نے امریکی سیکیورٹیز مارکیٹ کے قواعد وضوابط کی پابندی کی ہے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کے سیاسی مقاصد کے تحت جاری کردہ اس انتظامی حکمنامے پر چینی کمپنیوں کو فہرست سے ہٹانا، مارکیٹ کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ امریکہ مارکیٹ اور قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے عالمی مالیاتی منڈی کےنظم و نسق ،سرمایہ کاروں کے قانونی حقوق و مفادات اور عالمی اقتصادی استحکام کے لیے بہتر کام کرے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY