چین-یورپی یونین سرمایہ کاری معاہدہ بین الاقوامی سرمایہ کاری معاہداتی نظام میں اصلاح اور بہتری کی ایک عمدہ مثال ہے، اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت اور ترقی

0

مقامی وقت کے مطابق، اکتیس دسمبر کو اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت اور ترقی کے سرمایہ کاری اور انٹرپرائز ڈویژن کے سربراہ زن شیاو نینگ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین-یورپی یونین سرمایہ کاری معاہدے سے  چین اور یورپ کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارت  سے متعلق وسیع تعاون کے فروغ  میں مدد ملے گی۔ اس معاہدے پر عمل درآمد  نہ صرف  دو طرفہ سرمایہ کاری  میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا، بلکہ دو طرفہ تجارتی ترقی اور انڈسٹری چین کے مزید انضمام میں بھی مفید ثابت ہوگا۔ 

زن شیاو نینگ نے کہا کہ چین-یورپی یونین سرمایہ کاری معاہدہ اعلی سطحی بین الاقوامی سرمایہ کاری کی ایک مثال ہے۔ یہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے معاہدے کے نظام میں اصلاح اور اپ گریڈ کرنے کی ایک عمدہ مثال بھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY