چین کی وزارت تجارت کی جانب سے “تیرہویں پنج سالہ منصوبے ” کے دوران تجارتی گردش سے متعلق اعدادوشمار جاری

0

انتیس دسمبر کو چینی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق سال دو ہزار سولہ سے دو ہزار انیس تک چین میں جی ڈی پی کی نمو میں صارفی اخراجات کی شرح ۵۵ فیصد سے زائد رہی ہے۔صارفی اخراجات تسلسل  سے چھ سالوں میں اقتصادی ترقی کی سب سے اہم قوت ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق سال دو ہزار انیس میں تجارتی گردش سے وابستہ کاروباری اداروں کی تعداد آٹھ کروڑ بیس لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جو کاروباری اداروں کی مجموعی تعداد کا ستر فیصد  ہے۔ان شعبہ جات میں بائیس کروڑ افراد ملازمت کرتے ہیں، جو روزگار کے مجموعی مواقعوں کا تیس فیصد  ہے۔

علاوہ ازیں تجارتی گردش سے وابستہ کاروباری ادارے دنیا بھر میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کی کوشش کررہے ہیں۔سلک روڈ ای کامرس میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہو رہا ہے اور دو ہزار انیس میں بائیس تجارتی شراکت داروں کے ساتھ سرحد پار ای کامرس برآمدات و درآمدات کے مجموعی حجم میں 87.9فیصد کا اضافہ ہوا۔اس وقت تجارتی گردش کے بڑے کاروباری اداروں کے پاس غیرملکی گوداموں کی تعداد ایک ہزار سے بھی زائد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here