چین کی میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن نے چائنا نیشنل فارماسوٹیکل گروپ یعنی سائنوفارم کی تیار کردہ ایک کووڈ- 19 ویکسین کو مشروط مارکیٹنگ کی اجازت دے دی ہے ۔اس کا اعلان چین کی میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کے نائب سربراہ چھین شی فے نے اکتیس دسمبر کو ایک پریس کانفرنس میں کیا ۔
ان کے مطابق، کووڈ-۱۹ کے خلاف مذکورہ ویکسین 79.34 فیصد تک حفاظت کر سکتی ہے۔
قومی صحت عامہ کمیشن کے نائب سربراہ زنگ ای شین نے بتایا کہ کووڈ-۱۹ ویکسین تمام چینی رہائشیوں کو مفت فراہم کی جائے گی۔
اسی موقع پر چین کی وزارت خارجہ کے محکمہ بین الاقوامی امور کے انچارج شین بو نے کہا کہ چین کووڈ-۱۹ ویکسین کو معقول اور منصفانہ قیمت پر دنیا کو فراہم کرے گا،خاص کر ترقی پذیر ممالک کو عطیات اور بلا معاوضہ فراہم کرنے پر غور کرے گا۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ دنیا میں ویکسین کی منصفانہ تقیسم کو فروغ دیا جائے۔