چین کے قومی ترقیاتی و اصلاحاتی کمیشن اور وزارت تجارت نے اٹھائیس تاریخ کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش صنعتوں کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ فہرست ستائیس جنوری 2021 سے نافذ العمل ہو گی ۔
غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے والی صنعتوں کی فہرست میں وینٹیلیٹر ، ای سی ایم او ، مانیٹر ، پی سی آر آلہ مینوفیکچرنگ ، آن لائن تعلیم ، آن لائن طبی علاج ، آن لائن آفس سسٹم کی ترقی اور ایپلی کیشن سروسز اور پانچویں نسل کی موبائل مواصلاتی ٹیکنالوجی کی ترقی اور اطلاق سمیت 65مصنوعات شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق چین صنعتی چین میں غیر ملکی سرمایے کو مزید مواقع فراہم کرے گا اور سودمند خدمات مثلاً انفارمیشن سروس ، آن لائن تعلیم ، آن لائن طبی علاج ، آن لائن آفس کے شعبہ جات میں بیرونی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
چین ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں میں تجارت ، جہاز رانی ، مالیات ، سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کی مزید حوصلہ افزائی کرےگا۔