۲۰۲۰ کےاسباق :اس گلوبل ویلج میں ہم سب کی تقدیر ایک دوسرے سے جڑی ہے

0

ایسے وقت میں جب ۲۰۲۰ الوداع کہہ رہا ہے ،عالمی سطح پر وبا کی تباہ کاریا ں جاری ہیں ۔

اگرچہ پچھلے ایک سال میں ، چینی عوام کو خوف ، اضطراب اور درد کا سامنا کرنا پڑا ہے ، پھر بھی ان کے دل شکر گذار ہیں اور باہمی مدد اور تعاون کے جذبے کی  گہری بصیرت سے لبریز  ہیں۔ سال کے آغاز میں ، جب وبائی صورتحال بدترین تھی اور چینی عوام انتہائی مشکل وقت میں تھے ، پڑوسی ملک جاپان نے بڑی تعداد میں امداد بھیجی ، کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین نے چینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے بیجنگ کا خصوصی سفراختیار کیا ، پاکستان کی سینیٹ نے نول کوورنا وائرس کی وبا کے خلاف چین کی جدوجہد کی حمایت کے لئے ایک قرارداد پاس کی ، یہاں تک کہ  وزیر اعظم عمران خان نے چین کو امداد فراہم کرنے کے لئے پورے ملک میں تمام طبی سامان اکٹھا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

پھر جب چین آہستہ آہستہ وبا سے نکلتا ہے ، تو چینی بھی لوگوں کی مدد کی بھر پور کوشش کرتے ہیں۔ اس سال ، چین نے 150 سے زائد ممالک اور 9 بین الاقوامی تنظیموں کو وبائی مرض سے متعلق امداد فراہم کی ہے ، اور 36 طبی ماہرین کی ٹیموں کو34 ضرورت مند  ممالک میں بھیجا ہے۔ اب تک چین نے  مختلف  ممالک کو دو کھرب سے زیادہ ماسک ، 2 ارب حفاظتی لباس اور 800 ملین ٹیسٹ کٹس فراہم کی ہیں۔

پچھلے ایک سال میں عالمی وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی رفتار ہمیں بتاتی ہے کہ ان ممالک میں ، جنہوں نے بین الاقوامی تعاون کو مستقل طور پر تقویت بخشی ہے ، اس وبا کو موثر طریقے سے قابو کیا گیا ہے ، اور کچھ ممالک جو ہمیشہ “اپنے آپ کو” الگ تھلگ” رکھنا چاہتے ہیں اس وبا کا بری طرح شکار ہیں۔ 2020 میں ، نول کورونا وائرس نے لوگوں کو یہ احساس دلادیا ہے کہ بحران کے سامنے، ساتھ مل کر کام کرنا اور ایک ہی کشتی کے سوار کے طور پر ایک دوسرے کی مدد کرنا اس کرہ ارض پر رہنے والے تمام لوگوں  کا انتخاب ہونا چاہئے ، کیوں کہ اسی میں طاقت ہے اور انسانیت کا مستقبل ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here