چائنا میڈیا گروپ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے اسٹریٹجک تعاون کو گہرائی تک بڑھانے کے فریم ورک سمجھوتے پر دستخط

0

مکاؤ کے مادر وطن کے آغوش میں واپس آنے کی اکیسویں سالگرہ کے موقع پر چھبیس دسمبر کو چائنا میڈیا گروپ نے  مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو گہرائی تک لے جانے کے فریم ورک سمجھوتے پر دستخط کیے ۔مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کے چیف ایگزیکٹو حہ ای چھنگ ، چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ اطلاعات کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شیونگ سمیت دیگر اہم شخصیات نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔
تعاون کے میدان کو وسعت دینے کے لیے فریقین نے مذکورہ سمجھوتے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کیا جس کے مطابق دو ہزار اکیس میں چائنا میڈیا گروپ مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ساتھ مل کر “مکاؤ کے پکوان” اور  “چین کی فضائی سیر-مکاؤ “سمیت دیگر دستاویزی فلموں کی تیاری کرے گی اور  “ریسنگ چائنا” کی دوسری سیزن نشر کی جائے گی۔ 
اسی دن چائنا میڈیا گروپ کے پروگرام “ریسنگ چائنا “کی دوسری سیزن کا آغاز کیا گیا۔
  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here